کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے وائناڈ کے ’پریہ درشنی ٹی اسٹیٹ‘ (چائے باغان) کا دورہ کر وہاں کے مزدوروں اور ان کے خاندانوں سے ملاقات کی۔ بعد ازاں اس ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے مزدوروں کی ابتر حالت پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چائے باغان دراصل اندرا گاندھی کے دور میں بندھوا مزدوری کے نظام سے آزاد کرائے گئے قبائلی مزدوروں کی بازآبادکاری کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا، لیکن آج وہی خاندان دوبارہ معاشی بدحالی اور بے یقینی کا شکار ہیں۔