سعودی عرب، نسل کشی کا شکار فلسطینیوں کی مدد کیلیے امدادی قافلہ غزہ روانہ

Wait 5 sec.

سعودی عرب نے اسرائیلی فوج کے ظلم کا شکار فلسطینی عوام کیلیے جاری انسانی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر نیا امدادی قافلہ غزہ روانہ کردیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی قافلے میں فوڈ باسکٹس، بچوں کا دودھ اور دیگر بنیادی اشیائے ضرورت شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی اس امداد کا مقصد بگڑتے ہوئے انسانی بحران سے متاثرہ بچوں اور خاندانوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا اور غزہ کی پٹی میں قحط کے پھیلاؤ کے درمیان فوڈ سکیورٹی کو بڑھانا ہے۔سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، نے متاثرہ خاندانوں میں فوری تقسیم کے لیے امداد وصول کی۔سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شمالی غزہ سے وسطی اور جنوبی علاقے کی طرف نقل مکانی کے باعث انسانی صورتحال مزید خراب ہورہی ہے۔یہ امدادی قافلہ غزہ میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شروع کی جانے والی مہم کا حصہ ہے۔ موجودہ انسانی صورتحال کے اثرات کو کم کرنے، فلسطینیوں کے مصائب کو دور کرنے کے حوالے سے مملکت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت کے لئے انٹر ایکٹو اسکرینیں نصبواضح رہے کہ سعودی امدادی ایجنسی کنگ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جو غریب اور ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔مملکت نے اب تک 173 ممالک میں 7 ہزار 983 پروجیکٹ مکمل کیے،141 ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کی ہے۔