مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت کے لئے انٹر ایکٹو سکرینیں نصب

Wait 5 sec.

سعودی عرب میں موجود مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے طواف بیت اللہ اور مسعی (صفا، مروہ) کے مقامات پر ازدحام کی براہ راست صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات پر انٹر ایکٹو سکرینیں نصب کردی گئی ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان سکرینوں پر طوافِ خانہ کعبہ کے براہ راست مناظر دکھائے جاتے ہیں، اس کا مقصد طواف کے لیے آنے والوں کو یہ سہولت فراہم کرنا ہے کہ وہ ازدحام کو دیکھتے ہوئے طواف کا آغاز کریں یا کچھ دیر انتظار کریں۔رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی انسکرینز پر صورتحال دیکھ کر عمرہ زائر کو یہ فیصلہ کرنا آسان ہوجاتا ہے کہ وہ بالائی منزل کا رخ کریں یا رش کم ہونے کا انتظار کرے۔مرکزی دروازوں پر خصوصی سگنلز کے ذریعے مسجد الحرام کے اندر گنجائش کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ زائرین کے لئے لگائی گئی انٹر ایکٹو سکرینیں مسجد الحرام کے بیرونی دروازوں پر بھی نصب ہیں۔سعودی حکومت کی خطبہ جمعہ سے متعلق اہم ہدایتمسجد الحرام کے اندر زائرین کی بڑی تعداد ہونے کی صورت میں مرکزی دروازوں پر سرخ لائٹس روشن ہو جاتی ہیں جنہیں دیکھ کر زائرین سمجھ جاتے ہیں کہ اندر جگہ موجود نہیں ہے۔عازمین کو حج سیزن کے دوران سہولت ہوتی ہے اور وہ ازدحام کی صورتحال دیکھ کر مسجد الحرام کے اندر جاتے یا باہر ہی انتظار کرتے ہیں۔