نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مخالف نیویارک اٹارنی جنرل لٹیشیا جیمز پر فرد جرم عائد کردی گئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک اٹارنی جنرل لٹیشیا جیمز پر فرد جرم وفاقی گرینڈ جیوری نے ورجینیا میں عائد کی۔رپورٹس کے مطابق لٹیشیا جیمز پر 2023 میں جائیداد کی خرید سے متعلق بینک فراڈ کا الزام ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں نیویارک اٹارنی جنرل اور دیگر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیویارک اٹارنی جنرل نے 2021 میں ڈونلڈ ٹرمپ پر فراڈ کا مقدمہ دائر کیا تھا، مقدمے میں عدالت نے ٹرمپ پر 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو کے ڈیموکریٹ رہنماؤں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دیدی۔صدر ٹرمپ نے شکاگو کے میئر اور الینوائے کے گورنرکی گرفتاری کی دھمکی دی، دونوں رہنماء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی اور فوجی تعیناتی کے سخت مخالف ہیں۔ٹرمپ کا نام لیے بغیر اوباما کا غزہ معاہدے کا خیرمقدمٹرمپ کا کہنا ہے کہ شکاگو کے میئر نے آئی سی ای افسران کی حفاظت نہیں کی، انہیں جیل بھیجا جائے، صدر نے الینوائے کے گورنر کو بھی ہدف تنقید بنایا۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شکاگو اور پورٹ لینڈ میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔