اسرائیلی فوج کے غزہ سٹی اور خان یونس پر فضائی حملے

Wait 5 sec.

غزہ (10 اکتوبر 2025): اسرائیلی فوج نے چند گھنٹے قبل جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس اور غزہ سٹی میں فضائی حملے کیے ہیں۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے وسط میں واقع کتیبہ علاقے پر بھی بمباری کی، ابتدائی طور پر شہادتوں کی اطلاع نہیں ہے۔جمعے کی علی الصبح ہونے والے اسرائیل کے فضائی حملے غزہ میں اس وقت ہوئے جب جمعرات کی رات دیر گئے اسرائیلی کابینہ نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کی توثیق کی تھی۔الجزیرہ نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹرز غزہ سٹی کے مشرق میں ایک مقام کو نشانہ بنا رہے ہیں اور وہاں بمباری کی اطلاعات ہیں۔شمالی غزہ میں یہ حملہ جنوبی خان یونس میں فضائی حملوں کی رپورٹس کے فوراً بعد ہوا جو کہ جمعرات کی رات دیر گئے اسرائیل کی حکومت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کرنے کے معاہدے کے بعد پہلے رپورٹ شدہ حملے ہیں۔غزہ کے سول ڈیفنس نے بھی لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ غزہ سٹی کے سرحدی علاقوں سے دور رہیں جب تک کہ اسرائیلی فورسز کے انخلا کا باضابطہ اعلان نہیں ہوتا۔