تحریکِ لبیک کا اسلام آباد میں احتجاج: وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے بند، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل

Wait 5 sec.

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی اور سیاسی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان کے مارچ کے پیشِ نظر شہر کے داخلی اور خارجی راستے اور موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔ جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس جمعرات رات 12 بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل رہے گی۔