(10 اکتوبر 2025): غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیا نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ مکمل طور پر ختم ہوجانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق جمعرات کی شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انکشاف کے بعد کہ غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں ہتھیاروں کی منتقلی شامل ہو گی پر حماس نے ردعمل دیا ہے۔غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے اعلان کیا کہ یہ معاہدہ جنگ کے خاتمے، مستقل جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کرنے اور اسرائیل کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے طے پایا ہے۔انہوں نے جمعرات کی شام ایک تقریر میں تصدیق کی کہ تحریک نے ٹرمپ کے منصوبے کا جواب دینے سے پہلے رہنماؤں سے مشاورت کی ہے، حماس امریکی منصوبے کے ساتھ بڑی ذمہ داری کے ساتھ نمٹی ہے۔انہوں نے مزید کہا حماس نے ایک ایسا ردعمل پیش کیا جو لوگوں کے مفادات کے لیے ہے، خلیل الحیہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ رفح کراسنگ کو دونوں سمتوں سے کھول دیا جائے گا۔خلیل الحیہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا چاہیے، حماس کو ثالثوں اور امریکا کی طرف سے یقین دہانیاں ملی ہیں کہ جنگ کی واپسی نہیں ہوگی اور یہ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔