دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی کو بچانے کے لیے مائی صفورہ بند توڑ دیا گیا، متعدد دیہات زیرِ آب

Wait 5 sec.

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر کمالیہ میں دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی خطرناک اور اونچے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔ صوبہ پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والی سیلابی صورتحال کے مطابق سدھنائی ہیڈ ورکس میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے۔