پنجاب میں سیلاب: ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت اور ایمبولینس میں تین بچوں کا جنم

Wait 5 sec.

28 اگست کو شدید بارش ہو رہی تھی۔ چناب میں شدید طغیانی کو دیکھتے ہوئے سیالکوٹ کے ایک گاؤں کی مساجد میں اعلان ہو رہے تھے۔ عمران اپنی بیوی اور چار بچوں کو لے کر آبائی گھر جانے کے لیے نکلے جو کہ قدرے اونچائی پر واقع ہے۔ ان کے والد نے منع کیا تھا کہ ’گھر سے نہ نکلو، پانی کا لیول بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔‘