بیجنگ (03 ستمبر 2025): چین کے صدر شی جن پنگ نے دنیا کو امن کا پیغام دے دیا ہے، بیجنگ میں فوجی پریڈ سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ انسانیت کو جنگ یا امن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ’’ہم جتنے بھی مضبوط ہو جائیں کبھی توسیع پسندی کا راستہ اختیار نہیں کریں گے، ہم کبھی اپنے ماضی کی مصیبت کو کسی دوسرے ملک پر عائد نہیں کریں گے۔‘‘چین کے صدر کا کہنا تھا کہ چینی عوام تاریخ کے درست سمت پر کھڑے ہیں، چینی عوام امن کے لیے پرعزم ہیں، انھوں نے کہا ’’ہماری خوش حالی اور ترقی کو روکا نہیں جا سکتا، ہم دنیا میں ایسا عالمی نظام چاہتے ہیں جو انصاف اور مساوات پر مبنی ہو۔‘‘ایران کے پُرامن جوہری توانائی کے حق کی حمایت جاری رکھیں گے، چین کا اعلانبدھ کو بیجنگ میں چین کی اب تک کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ولادیمیر پیوٹن کم جونگ اُن نے بھی شرکت کی، یہ تقریب دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر جاپان کی شکست کے 80 سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی تھی۔صدر شی نے تیانانمن اسکوائر پر 50,000 سے زائد تماشائیوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج انسانیت کو امن یا جنگ، مکالمے یا تصادم، جیت یا صفر کے انتخاب کا سامنا ہے۔‘‘