برازیل کے سابق صدر بولسو نارو کے خلاف ٹرائل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

Wait 5 sec.

برازیل : برازیل کے سابق صدر بولسونارو کے خلاف ٹرائل فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہو گیا ، ان پر اقتدارمیں رہنے کیلئے بغاوت کی سازش کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر جائر بولسونارو کے خلاف ٹرائل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، برازیلین سپریم کورٹ نے ان کے خلاف سنگین الزامات پر فیصلے اور سزائیں سنانے کے سیشنز کا آغاز کردیا ہے۔خبرایجنسی نے بتایا کہ بولسونارو پر پانچ سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں اقتدار میں رہنے کے لیے بغاوت کی سازش، صدر لولا ڈا سلوا اور سپریم کورٹ کے جج کے قتل کی منصوبہ بندی اور مسلح مجرمانہ تنظیم میں شمولیت شامل ہیں۔بولسونارو 4 اگست سے نظر بندی میں ہیں ، جبکہ وکلا کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف شواہد مضبوط ہیں اور سخت سزا متوقع ہے، بغاوت کی سازش ثابت ہونے پر بولسونارو کو 12 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔سابق صدر کو پہلے ہی 2030 تک سیاست سے نااہل قرار دیا جاچکا ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بولسونارو کے ٹرائل کو "وچ ہنٹ” قرار دیتے ہوئے برازیلین درآمدات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اس کیس کی نگرانی کرنے والے برازیلین جج پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔