جنگ بندی قبول نہیں کریں گے صرف جنگ کا خاتمہ ہو گا، ایران

Wait 5 sec.

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی قبول نہیں کریں گے صرف جنگ کا خاتمہ ہو گا ایران وقفے کے بجائے پورے خطے میں دشمنی کا خاتمہ ہی قبول کرے گا۔اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل کی نگرانی میں امریکا سے پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے لیکن امریکا سے مذاکرات کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا اور ان پر تحفظات ہیں۔الجزیرہ سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے امریکا سے براہ راست یا خطے میں دوستوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہوا جس کا یہ مطلب نہیں کہ ایران واشنگٹن سے مذاکرات کر رہا ہے۔عراقچی نے کہا کہ مجھے پہلے کی طرح وٹکوف سے براہ راست پیغامات موصول ہوتے ہیں واشنگٹن سے تمام پیغامات وزارت خارجہ کے ذریعے پہنچائے گئے، ایران میں کسی بھی فریق سے مذاکرات کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ تمام پیغامات وزارت خارجہ سے پہنچائے جاتے ہیں یا اس کے ذریعے موصول ہوتے ہیں، سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان رابطے ہوتے ہیں۔