آبنائے ہرمز: ٹرمپ کے طعنوں پر فرانس کا کرارا جواب

Wait 5 sec.

امریکی صدر ٹرمپ کے آبنائے ہرمز یورپی ممالک کے اپنے بل بوتے پر کھلونے کے بیان پر فرانسیسی عہدیدار کا اہم بیان سامنے آگیا۔فرانسیسی جونیئرآرمی منسٹرایلس روفو نے امریکی صدر کے طعنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ نیٹو آبنائے ہرمز میں آپریشنز کے لیے نہیں بنایا گیا نیٹوکی تمام تر توجہ صرف یورواٹلانٹک سیکیورٹی پر مرکوز ہے۔ایلس روفو نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں نیٹو آپریشنز بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوں گے نیٹو کا دائرہ اختیار محدود ہے، مشرق وسطیٰ میں آپریشنز قانونی طور پر درست نہیں۔امریکا مدد کے لیے نہیں آئے گا، خود لڑنا سیکھو، ٹرمپ کا اتحادیوں کو سخت پیغامبرطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ نے نیٹو کو ‘کاغذی شیر’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں۔صدر ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران نیٹو ممالک کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ‘بزدل’ قرار دیا اور کہا کہ ان ممالک نے مشکل وقت میں امریکا کا ساتھ نہیں دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہ نے کہا کہ یوکرین ہمارا مسئلہ نہیں تھا، اس کے باوجود ہم نے وہاں بھرپور ساتھ دیا، لیکن جب ہماری باری آئی تو اتحادیوں نے پیٹھ دکھا دی۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی آٹومیٹک سپورٹ یا تعاون یکطرفہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکا کو اب نیٹو میں رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور وہ اس اتحاد سے علیحدگی پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔