آسٹریلوی وزیر اعظم کا ایران جنگ کے مقاصد پر ٹرمپ سے وضاحت کا مطالبہ

Wait 5 sec.

کینبرا: آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے ایران جنگ کے مقاصد پر ٹرمپ سے وضاحت کا مطالبہ کر دیا۔غیر مکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ ایران میں جاری جنگ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے حکمت عملی اور مقاصد کے بارے میں مزید وضاحت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جنگ کے مقاصد کے حوالے سے مزید وضاحت اور کشیدگی میں کمی دیکھنا چاہتا ہوں۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس جنگ کے مقاصد کیا ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں آدھے سے زیادہ اہداف حاصل کر لیے ہیں، مگر ایران میں جاری مشن کو پورا ہونے میں وقت لگے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا مطلب ہے کہ اپنے مشن کے آدھے سے زائد اہداف حاصل کر چکے ہیں لیکن اس مشن کو پورا ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکا ایران کے جوہری پروگرام اور ہتھیاروں کی صنعت کو ختم کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںمیرے خیال میں موجودہ ایرانی حکومت گرنے کے قریب ہے، لیکن ابھی ہم صرف ان کی فوجی، میزائل اور جوہری صلاحیت کو کم کر کے اُنہیں اندر سے کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔