مغربی بنگال میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخاب کے لیے سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ ریاست میں سیاسی پارہ مسلسل چڑھ رہا ہے۔ اسی دوران بی جے پی نے منگل (31 مارچ) کو 13 امیدواروں پر مشتمل چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق ستائی (ایس سی) اسمبلی حلقہ سے آشوتوش برما کو ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ ناٹاباڑی سیٹ سے گرجا شنکر رائے انتخابی میدان میں ہوں گے۔ باگدہ (ایس سی) سے سوما ٹھاکر کو امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ مگراہاٹ مشرق (ایس سی) سیٹ سے اتم کمار بنک کو موقع ملا ہے۔مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: کانگریس نے 284 امیدواروں کے ناموں کا کیا اعلان، ادھیر رنجن بہرام پور سے میدان میںभाजपा की केंद्रीय चुनाव समिति ने पश्चिम बंगाल में होने वाले विधानसभा चुनाव 2026 के लिए अपनी चौथी सूची में निम्नलिखित नामों पर अपनी स्वीकृति प्रदान की। pic.twitter.com/G1MOoMZpar— BJP (@BJP4India) March 31, 2026فالٹا سیٹ سے دیبانگشو پانڈا اور سونار پور شمال سے دیباشیش دھر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ چورنگی سیٹ سے سنتوش پاٹھک کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ ہاوڑہ جنوب سیٹ سے رنجن کمار پال اور پنچلا سے شیامل ہاتی کو ٹکٹ ملا ہے۔ اس کے علاوہ چنڈی پور سے ڈاکٹر پیوش کانتی داس، گاربیٹا سے پردیپ لوڈھا، میماری سے مانو گوہا اور بارابنی سیٹ سے اریجیت رائے کو بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔واضح رہے کہ بی جے پی نے اپنی دوسری فہرست میں بھی ایک اہم تبدیلی کی ہے۔ میناگڑی (ایس سی) سیٹ سے اب دلیم رائے کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ان تمام ناموں پر گہرے غور و خوض کے بعد مہر لگائی گئی ہے۔ بی جے پی آئندہ انتخاب میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کر رہی ہے۔ امیدواروں کے انتخاب میں مقامی سیاسی توازن اور تنظیم کی مضبوطی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔بی جے پی نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، ممتا کے خلاف سویندو ادھیکاری کو بنایا امیدوارقابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں 2 مرحلوں میں انتخاب ہونا ہے۔ پہلے مرحلہ کے لیے 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلہ کے لیے 29 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 4 مئی کو ہوگا۔