تہران: ایرانی بحریہ کے شہید رئیر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی میت بندر عباس سے تہران منتقل کردی گئی ہے، جہاں ان کی تدفین پورے اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسداران انقلاب نیوی کے رئیر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی میت کھلے ٹرک میں رکھ کر بندر عباس کے امام خمینی اسکوائر سے جامع مسجد لائی گئی جبکہ راستے میں ہزاروں افراد سڑک کے دونوں اطراف انہیں خراج عقیدت پیش کررہے تھے۔واضح ریے کہ رئیر ایڈمرل علی رضا کو امریکا اور اسرائیل نے حملے میں شدید زخمی کردیا تھا، وہ دو روز پہلے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔جنگ بندی قبول نہیں کریں گے صرف جنگ کا خاتمہ ہو گا، ایرانواضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کی قوت اور مزاحمت پہلے سے کہیں زیادہ طاقت سے جاری رہے گی۔