تہران: اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے سبب دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم نے شہریوں کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں شہریوں کی تنخواہوں میں اضافے، توانائی بلوں میں کمی اور مستحق افراد کی مدد کے پروگرام کا آج سے اطلاق کردیا گیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انکی کوشش ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوائی جائے کیونکہ اسی سے چیزوں کی قیمت کم کی جاسکتی ہے۔کئیر اسٹارمر نے توانائی، انشورنس اور شپنگ کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس کے بعد کوابرا میٹنگ منعقد کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔حکومت نے اعلان کیا کہ نیشنل لیونگ ویج بارہ اعشاریہ سات ایک پاونڈ کی جارہی ہے، اسطرح چوبیس لاکھ ملازمین کو نو سو پاؤنڈ اضافی ملیں گے، جبکہ کم سے کم تنخواہ دس اعشاریہ آٹھ پانچ کی جارہی ہے اسطرح دو لاکھ نوجوان ملازمین کو پندرہ سو پاؤنڈ اضافی ملیں گے۔رپورٹس کے مطابق انرجی بلز میں سالانہ اوسطا ایک سو سترہ پاونڈ کمی کی جارہی ہے، جس کا اطلاق جون تک ہوگا، ساتھ ہی ادویات کی قیمتوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔آئی ایم سوری! برطانوی وزیر اعظم نے ایپسٹین متاثرین سے معافی مانگ لیوزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے عوام فکر مند ہیں تاہم وہ کوشش کررہے ہیں کہ اشیاء کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔