’لوگوں کو جوڑنا اور ان کی عزت کرنا آسام کی روح میں رچا بسا ہے‘، آسام کے جورہاٹ سے راہل گاندھی نے دیا اتحاد کا پیغام

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی آسام میں آئندہ اسمبلی انتخاب کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ پہلے ریاست کے کاربی آنگلونگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ ’’آسام پھولوں کا گلدستہ ہے، جس میں الگ الگ مذاہب، ذات اور نظریات کے لوگ رہتے ہیں۔‘‘ اس کے بعد انہوں نے جورہاٹ میں منعقدہ ایک عظیم الشان ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے یہاں بھی لوگوں سے متحد ہو کر اور پیار محبت سے رہنے کی اپیل کی اور آئندہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس کے ’ہاتھ‘ کو مضبوط کرنے کے لیے کہا۔ ساتھ ہی اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’آسام کا پیغام صاف ہے – آ رہی ہے کانگریس۔‘‘असम का संदेश साफ है- आ रही है कांग्रेस ✋जोरहाट, असम pic.twitter.com/Ts2XOvG8rO— Congress (@INCIndia) April 2, 2026جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’آسام شنکر دیو جی، بھوپین ہزاریکا جی، جیوتی پرساد اگروال جی، ترون گوگوئی جی اور زوبین گرگ جی جیسی شخصیتوں کی سرزمین ہے۔ ان سب کے اندر آسام کی روح بسی تھی۔ ان سب نے ایک ہی بات کہی - لوگوں کو جوڑنا ہے، نفرت کو مٹانا ہے اور محبت پھیلانی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’آسام میں یہ سوچ بہت گہری ہے۔ لوگوں کو جوڑنا اور ان کی عزت کرنا آسام کی روح میں رچا بسا ہے۔ مگر آج آسام کے وزیر اعلیٰ نفرت پھیلا رہے ہیں اور لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں۔‘‘असम शंकर देव जी, भूपेन हजारिका जी, ज्योति प्रसाद अग्रवाल जी तरुण गोगोई जी और जुबिन गर्ग जी जैसी हस्तियों की जमीन है।इन सभी के अंदर असम की आत्मा थी। इन सबने एक ही बात कही- लोगों को जोड़ना है, नफरत को मिटाना है, मोहब्बत फैलानी है।असम में ये सोच बहुत गहरी है। लोगों को जोड़ना और… pic.twitter.com/7SdS19dmYI— Congress (@INCIndia) April 2, 2026راہل گاندھی نے اپنے خطاب کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ٹرمپ سب کے سامنے کہتا ہے کہ میں نریندر مودی کا سیاسی کیریئر 2 منٹ میں ختم کر سکتا ہوں۔ ٹرمپ روزانہ مودی کو برا بھلا کہتا ہے لیکن ان کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا، کیونکہ مودی جانتے ہیں کہ ٹرمپ کہ ہاتھ میں ہی ان کا مستقبل ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’اگر ٹرمپ نے مودی سے کہا جمپ مارو تو نریندر مودی جمپ مارنے لگیں گے، ایسا اس لیے کیونکہ ٹرمپ کے ہاتھ میں مودی کا کنٹرول ہے۔‘‘⦁ अगर ट्रंप ने मोदी से कहा- जंप मारो⦁ नरेंद्र मोदी जंप मारने लगेंगेऐसा इसलिए क्योंकि ट्रंप के हाथ में नरेंद्र मोदी का कंट्रोल है।: नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi असम pic.twitter.com/G7RLZAeIa5— Congress (@INCIndia) April 2, 2026کانگریس لیڈر نے خطاب کے دوران آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’آسام کا یہ انتخاب زوبین گرگ جی اور ہیمنت بسوا سرما کی سوچ کے درمیان میں ہے۔ ایک طرف محبت، اتحاد، بھائی چارہ اور احترام۔ دوسری طرف نفرت، تشدد، بدعنوانی اور تکبر۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’آپ کانگریس کی حمایت کریں، ہم یہاں ایسی حکومت بنائیں گے جو غریبوں کے لیے کام کرے گی۔ ایسی حکومت جو آسام کے لیے ہوگی اور آسام ہی سے چلے گی۔‘‘असम का ये चुनाव जुबिन गर्ग जी और हिमंता बिस्वा सरमा की सोच के बीच में है। ⦿ एक तरफ- मोहब्बत, एकता, भाईचारा, सम्मान⦿ दूसरी तरफ- नफरत, हिंसा, भ्रष्टाचार और अहंकार आप कांग्रेस को समर्थन दीजिए, हम यहां ऐसी सरकार बनाएंगे जो गरीबों के लिए काम करेगी। असम के लिए असम से चलेगी।:… pic.twitter.com/6K2dgXVEIQ— Congress (@INCIndia) April 2, 2026معروف گلوکار زوبین گرگ کو یاد کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’زوبین گرگ جی نے سب کی مدد کی۔ سب کو عزت دیا۔ اتحاد اور بھائی چارے کی بات کی۔ جو بھی غریب شخص زوبین جی کے پاس جاتا تھا، وہ خوشی کے ساتھ لوٹتا تھا۔ زوبین جی کا نظریہ ہیمنت بسوا سرما کے نظریہ کے خلاف تھا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے آسام وزیر اعلیٰ کو براہ راست ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’ہیمنت بسوا سرما نے جس کے ساتھ بھی کام کیا، سب کو دھوکہ دیا۔‘‘जुबिन गर्ग जी ने सबकी मदद की। सबको सम्मान दिया। एकता और भाईचारे की बात की।जो भी गरीब व्यक्ति जुबिन जी के पास जाता था, वो खुशी के साथ लौटता था। जुबिन जी की विचारधारा, हिमंता सरमा की विचारधारा के खिलाफ थी।हिमंता बिस्वा सरमा ने जिसके साथ भी काम किया, सबको धोखा दिया।: नेता… pic.twitter.com/C0YQDpXulS— Congress (@INCIndia) April 2, 2026