ٹرمپ کی ایران کو ’’پتھر کے دور‘‘ میں پہنچانے کی دھمکی!

Wait 5 sec.

واشنگٹن (2 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدہ نہ کرنے پر ایران کو پتھر کے دور میں پہنچانے کی دھمکی دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس اوول آفس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایران کو پتھر کے دور میں پہنچانے کی دھمکی دے دی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اگر معاہدے پر راضی نہ ہوا تو امریکا اس کے پاور پلانٹس پر حملہ کر دے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران نہ مانا تو اگلے دو سے تین ہفتے میں اس پر شدید حملہ کیا جائے گا اور ہم اس کو پتھر کے دور میں واپس پہنچا دیں گے، جہاں سے وہ تعلق رکھتا ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ماہ مارچ میں بھی آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے ایران کے بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔تاہم 48 گھنٹے کی مہلت پوری ہونے سے قبل ہی امریکی صدر نے اس مہلت میں پہلے پانچ اور پھر 10 روز کا اضافہ کر دیا تھا۔اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںدوسری جانب ایران بھی واضح کر چکا ہے کہ اگر اس کے پاور پلانٹس پر حملے کیے گئے تو وہ اسی شدت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔