تہران (2 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب کے دوران ایران نے اسرائیل پر جوابی وار کرتے ہوئے تابر توڑ حملے کیے۔ایرانی میڈیا کے مطابق جس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس اوول آفس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایران پر بڑے حملے کرنے اور اس کو پتھر کے دور میں پہنچانے کی دھمکی دے رہے تھے، عین اسی وقت ایران کی اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی جاری تھی۔رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر جوابی وار کرتے ہوئے تابڑ توڑ حملے کیے، جس کے باعث تل ابیب، حیفہ سمیت دیگر علاقے دھماکوں سے گونج اٹھے۔حملے اس وقت کیے گئے جب کہ ایک عمارت میں اعلی اسرائیلی حکام کی میٹنگ جاری تھی۔ رمات گان میں عمارت کو میزائل لگنے سےنقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںتل ابیب کے مشرقی علاقے میں میزائل لگنے سے پائپ لائن پھٹ گئی۔ عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا جب کہ اسرائیل کے مختلف شہروں میں ایرانی میزائل حملوں سے خوف ہراس پھیل گیا۔ٹرمپ کی ایران کو ’’پتھر کے دور‘‘ میں پہنچانے کی دھمکی!