تمل ناڈو اسمبلی انتخاب: انتخابی مہم کے دوران ’ہیٹ ویو‘ اور گرمی کے اضافے کا امکان

Wait 5 sec.

تمل ناڈو میں محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ ریاست کے کئی حصوں میں جلد ہی شدید گرمی یعنی ’ہیٹ ویو‘ کا اثر تیز ہو سکتا ہے۔ انتخاب کی تاریخ 23 اپریل کے قریب آتے ہی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے اور اسی دوران درجہ حرارت میں بھی شدید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق اس بار اپریل میں تمل ناڈو میں معمول سے زیادہ ’ہیٹ ویو‘ والے دن درج ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر شمالی ساحلی اضلاع جیسے چنئی اور آس پاس کے علاقوں میں اس کا زیادہ اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔دہلی میں گرمی نے توڑا 50 سال کا ریکارڈ! مارچ کے پہلے ہفتے میں درجہ حرارت 35 سے تجاوز، بیشتر ریاستوں کا بھی بُراحالحالانکہ اپریل کی شروعات میں وقفہ وقفہ سے بارش ہونے کے سبب تھوڑی راحت مل سکتی ہے، لیکن اس کے بعد درجہ حرارت کے تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے علاقائی موسمیاتی مرکز چنئی نے وارننگ دی ہے کہ اس پورے ماہ کے دوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے افسران کے مطابق اس بار اپریل میں ’ہیٹ ویو‘ کے 4 سے 5 دن ہو سکتے ہیں، جبکہ عام طور پر یہ تعداد 2 سے 3 دن ہوتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس بڑھتی گرمی کی وجہ آندھرا پردیش کے رائلسیما علاقے سے آنے والی خشک اور گرم ہوائیں ہیں۔ یہ ہوائیں تمل ناڈو کے شمالی ساحلی اور کچھ اندرونی اضلاع میں درجہ حرارت کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔ اس کا براہ راست اثر ان لوگوں پر پڑے گا جو انتخابی ریلیوں، روڈ شو اور گھر گھر جا کر انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایریا سائیکلون وارننگ سنٹر کے ڈائریکٹر وی آر دورئی نے کہا کہ ’’اپریل میں عام طور پر 2 سے 3 روز ہیٹ ویو رہتی ہے، لیکن اس بار یہ بڑھ کر 4 سے 5 دن ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر شمالی ساحلی تمل ناڈو، جس میں چنئی بھی شامل ہے، وہاں گرمی کی شدت زیادہ ہوگی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ 10 اپریل تک بارش کی وجہ سے موسم تھوڑا نرم رہ سکتا ہے، لیکن اس کے بعد ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہونا شروع ہو جائے گی۔ دوپہر 12 بجے سے 2 بجے کے درمیان سب سے زیادہ گرمی اور ’ہیٹ اسٹریس‘ محسوس ہوگا۔تمل ناڈو اسمبلی انتخاب: وجے 2 سیٹوں سے لڑیں گے انتخاب، ’ٹی وی کے‘ نے تمام سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام کا کیا اعلانواضح رہے کہ ہیٹ ویو کا یہ وقت انتخابی مہم کے سب سے اہم مرحلے کے ساتھ جڑا ہوا ہے، جس سے ووٹرس کی شرکت اور کارکنوں کی صحت کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔ تیز دھوپ اور ساحلی علاقوں میں زیادہ نمی کی وجہ سے تھکان اور ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئی ایم ڈی نے اپنے تمام علاقائی مراکز کو انتخابی ریاستوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چنئی میں واقع علاقائی مرکز کے افسران نے بتایا کہ تمل ناڈو اور پڑوسی ریاست کیرالہ کے انتخابی افسران کو روزانہ ’ہیٹ ایڈوائزری‘ بھیجی جا رہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ نے سیاسی پارٹیوں اور عوام دونوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ ریلیاں اور پروگراموں کے اوقات میں تبدیلی کی جا سکتی ہے تاکہ دوپہر کی شدید گرمی سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب ووٹرس کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں، دھوپ میں کم نکلیں اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔