واشنگٹن (01 اپریل 2026): روس کا ایک ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں 29 فوجی ہلاک ہو گئے۔روسی وزارت دفاع نے ریاستی میڈیا کو بتایا ہے کہ کریمیا میں ایک روسی فوجی طیارہ کریش ہو گیا، جس میں سوار 6 عملے کے ارکان سمیت انتیس اہلکار ہلاک ہوئے۔روسی میڈیا کے مطابق ملٹری طیارے An-26 کو حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا جس کے باعث طیارہ ایک چٹان سے ٹکرا گیا تھا، معمول کی اڑان بھرنے والے طیارے کا مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، تلاش کے بعد جس کا ملبہ مل گیا۔این-26 سوویت دور کا طیارہ ہے جو بنیادی طور پر فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے تاکہ بھاری سامان اور کم تعداد میں مسافروں کو قریبی یا درمیانی فاصلے تک منتقل کیا جا سکے۔ اسے یوکرین کی فضائی کمپنی انٹونوف تیار کرتی ہے۔ یہ طیارے 1960 کی دہائی کے آخر سے استعمال ہو رہے ہیں، لیکن ان کے کئی مہلک حادثات بھی ہوئے ہیں۔ایران جنگ کی وجہ سے امریکا کی توجہ یوکرین سے ہٹ رہی ہے، زیلنسکی تشویش میں مبتلا2020 میں ایک یوکرینی این-26 طیارہ خارکوف میں گرنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں زیادہ تر کیڈٹس تھے۔ اگلے سال روس میں ایک حادثے میں 28 افراد ہلاک ہوئے اور 2022 میں یوکرین کے زاپوریژیا علاقے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔روسی وزارت دفاع نے ایسے کسی خدشے کا اظہار نہیں کیا ہے جس سے پتا چلتا ہو کہ میزائل، ڈرون یا پرندوں کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔