تہران: ایران کے شہر تہران میں اسرائیل، امریکا مخالف ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، ریلی میں موجود ایرانی خواتین نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں نکالی گئی ریلی میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اٹھائے ایرانی خواتین نے پاکستان شکریہ کے نعرے بھی لگائے۔Pakistan Shukriya!!!Iranians thank Pakistan at Valiasr Square of Tehran. pic.twitter.com/apz190cZWs— Azeem Sabzvari (@Azeem_Sabzvari) March 31, 2026رپورٹس کے مطابق ریلی میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوئے۔دوسری جانب امریکا بھر میں ٹرمپ کی پالیسیوں اور ایران جنگ کے خلاف ’نوکنگز‘کے عنوان سے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ منی سوٹا میں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز احتجاجی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ پر برس پڑے۔نو کنگز مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ ہمیں بادشاہت نہیں چاہیے، امریکا میں حق حکمرانی صرف عوام کا ہے کسی بادشاہ کا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ جنگوں میں پیسہ ضائع نہیں کریں گے، مگر عملی طور پر اس کے برعکس کیا۔ ایران کے خلاف جنگ غیر آئینی ہے کیونکہ کانگریس سے منظوری نہیں لی گئی اور یہ جنگ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کیا، جس پر مظاہرین نے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے شدید ردعمل دیا۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںاس موقع پر انہوں نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں، ایران جنگ اور معاشی نظام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں ایسا نظام مسلط کیا جا رہا ہے جہاں ایک فرد کی طاقت اور دولت قانون پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ ہمیں بادشاہت نہیں چاہیے، یہاں صرف عوام کی حکمرانی ہوگی۔