کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، فیول اسٹوریج ٹینکس میں آگ بھڑک اٹھی

Wait 5 sec.

کویت سٹی: کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں فیول اسٹوریج ٹینکس میں آگ بھڑک اٹھی، حکام نے اس حوالے سے تصدیق کردی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کویت ایئرپورٹ کو ایران اور اس سے منسلک مسلح گروہوں کی جانب سے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔حکام کے مطابق حملوں میں کویت ایوی ایشن فیولنگ کمپنی کے زیرِ انتظام فیول ٹینکس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث تنصیب میں شدید آگ لگ گئی۔ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ابتدائی جائزے کے مطابق نقصان صرف املاک تک محدود رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںحکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں جبکہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔