خاتون صحافی کے اغوا کی ویڈیو، امریکی وزارت خارجہ کے ایف بی آئی سے رابطے

Wait 5 sec.

واشنگٹن (01 اپریل 2026): امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خاتون امریکی صحافی شیلی کٹلسن کی بازیابی کے لیے وہ ایف بی آئی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ بغداد میں خاتون امریکی صحافی شیلی کٹلسن کے اغوا سے آگاہ ہیں، اغوا کاروں کا تعلق ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کتائب حزب اللہ سے ہے، اغوا کاروں کے گروہ کے ایک شخص کو عراقی حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔امریکا نے شہریوں کو عراق نہ جانے اور وہاں سے فوری نکلنے کی ہدایت کر دی ہے، عراق کے لیے لیول فور ٹریول ایڈوائزری برقرار ہے، وزارت خارجہ کے مطابق صحافیوں سمیت تمام امریکیوں کو سفری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ BREAKING: U.S. journalist Shelly Kittleson has been kidnapped in Baghdad, and authorities are actively searching for her, Iraq’s Interior Ministry confirms.pic.twitter.com/vM8A9KyRCA— Breaking911 (@Breaking911) March 31, 2026بغداد سے امریکی خاتون صحافی اغواامریکی خاتون صحافی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں مسلح افراد کو شیلی کٹلسن کو اغوا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، یہ واقعہ بغداد میں سعدون اسٹریٹ پر فلسطین ہوٹل کے قریب پیش آیا۔اغواکاروں کی گاڑی الٹ گئیعراقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ امریکی فری لانس صحافی شیلی کٹلسن کو بغداد کے وسطی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد (ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں) نے اغوا کر لیا ہے۔ دورانِ تعاقب اغواکاروں کی گاڑی کو روکا گیا جو فرار کی کوشش میں الٹ گئی۔سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ وہ اغوا کے مشتبہ افراد میں سے ایک کو گرفتار کرنے اور اغوا میں استعمال ہونے والی ایک گاڑی قبضے میں لینے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔