پیرس: یورپی کمیشن نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے اثرات کے پیشِ نظر ممکنہ توانائی بحران کا انتباہ دیتے ہوئے یورپی شہریوں کو معمولات زندگی میں بڑی تبدیلیاں لانے کا مشورہ دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمیشن نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ جہاں ممکن ہو گھروں سے کام کو ترجیح دی جائے جبکہ غیر ضروری ڈرائیونگ اور فضائی سفر میں بھی واضح کمی لائی جائے تاکہ ایندھن کی بچت ہوسکے۔کمیشن کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال خصوصاً ایران سے جڑی کشیدگی عالمی توانائی سپلائی پر طویل مدتی اثرات ڈال سکتی ہے، جس کے باعث یورپی ممالک کو سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔رکن ممالک پر زور دیتے ہوئے یورپی کمیشن کا کہنا تھا کہ وہ فوری طور پر متبادل ذرائع خاص طور پر قابل تجدید توانائی کی طرف تیزی سے منتقل ہوں تاکہ ممکنہ بحران کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںمزید برآں ہنگامی منصوبہ بندی کو تیز کرنے اور توانائی کے استعمال میں کفایت شعاری اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال میں نظام کو مستحکم رکھا جا سکے۔