(یکم اپریل 2026): 3 سے 6 اپریل تک مسلسل چار روز کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، میلبرن نے جمعہ 3 اپریل کو (گڈ فرائیڈے) اور پیر 6 اپریل کو (ایسٹر منڈے) کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے،ان دو روزہ چھٹیوں کے علاوہ ہفتہ اور اتوار 4 سے 5 اپریل تک ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، اس لیے قونصل خانہ مسلسل چار روز تک بند رہے گا۔اس کے علاوہ دیگر مماملک جہاں ایسٹر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، وہاں پاکستانی سفارت خانے بھی بند رہیں گے۔دریں اثنا پنجاب پولیس نے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر سے قبل صوبے بھر میں سیکیورٹی کے جامع انتظامات کو حتمی شکل دی ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مسیحی برادری پرامن ماحول میں اپنی مذہبی رسومات منا سکیں۔پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل عبدالکریم نے تصدیق کی کہ تقریبات کے لیے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ حکام کے مطابق صوبے بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ حساس گرجا گھروں کو اسنائپرز، کمانڈوز کے ساتھ اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ تمام حاضرین کی مکمل شناخت کی جانچ کی جائے۔ پولیس اور کمیونٹی رضاکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مشکوک سرگرمیوں، افراد اور اشیا پر کڑی نظر رکھیں۔