تہران: ایران پر مسلط کردہ امریکی اور اسرائیلی جنگ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، شدید حملوں کے نتیجے میں 10 نرسز شہید ہوگئیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈی جی نرسنگ سسٹم آرگنائزیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں کم از کم 10 نرسز شہید ہوئی ہیں۔ نرسز کو ڈیوٹی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں میں طبی عملے کے کئی ارکان زخمی بھی ہوئے ہیں۔تہران، سبز ہلالی پرچم اُٹھائے ایرانی خواتین کے پاکستان شکریہ کے نعرے، ویڈیوواضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں کی تھیں جن میں عام شہریوں سمیت طبی عملے کی بھی بڑی تعداد کو شہید کردیا گیا تھا۔