جاپان میں 5 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

Wait 5 sec.

ٹوکیو: جاپان کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے بدھ کی صبح 10 بج کر 6 منٹ پر ایباراکی پریفیکچر میں محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت جاپانی زلزلہ کی شدت کے پیمانے پر 5 تھی جو قریبی توچیگی پریفیکچر میں 7 تھی۔ وسطی ٹوکیو میں زلزلے کی شدت کی پیمائش 3 تھی۔جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کے مرکز کی گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔ حکام نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ، سونامی وارننگ جاریجاپان اٹانک پاور کمپنی نے بتایا ہے کہ زلزلہ کے باعث توکائی نمبر 2 نیوکلیئر پاور سٹیشن میں کوئی خرابی نہیں پائی گئی۔