(31 مارچ 2026): بیوی کو شوہر سے جھگڑے کے بعد پڑوسی سے مدد مانگنا مہنگا پڑ گیا اور وہ مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار ہوگئی۔بھارتی ریاست اوڈیشہ میں پولیس نے ایک خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان 34 سالہ بچترا ساہو اور 31 سالہ نارائن سوین کا تعلق ضلع نیا گڑھ سے ہے اور وہ ایمبولینس ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام استعمال کرنے سے روکنے پر بیوی شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئیپولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق مغربی بنگال سے ہے، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس کا شوہر راج مستری کا کام کرتا ہے اور یہاں چندکا پولیس کی حدود میں واقع کرشنا پوری کے علاقے میں رہتا ہے۔جمعے کے روز بیوی کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد وہ گھر سے نکل گئی اور ملزم (جو اس کا پروسی ہے) سے ملی اور کہا کہ مجھے ریلوے اسٹیشن چھوڑ دو۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم اسے راناسنگھ پور میں اپنے ایک ساتھی کے گھر لے گیا جہاں ان دونوں نے خاتون کو مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔بعدازاں، دونوں ملزمان نے اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو اس بارے میں بتایا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ یہاں کے ایک اسپتال میں کرایا گیا جس کے بعد پولیس نے اس کا بیان ریکارڈ کیا۔ بھونیشور کے ڈی سی پی جگموہن مینا نے ملزمان کی گرفتاری اور انہیں عدالت میں پیش کیے جانے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔