ایران نے معاہدہ مسترد کیا تو مزید سخت حملہ کریں گے، امریکی وزیر جنگ

Wait 5 sec.

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران نے معاہدہ مسترد کیا تو مزید سخت حملہ کریں گے۔امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئی ایرانی حکومت کو سمجھدار ہونا چاہیے اور مجوزہ معاہدے پر رضامند ہوجانا چاہیے، صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران جنگ سے متعلق آنے والے دن فیصلہ کن ہوں گے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران سے داغے میزائلوں کی تعداد میں کمی دیکھی، ایران کی فوج کو تباہ کردیا اب ملٹری سپلائی چین تباہ کررہے ہیں۔یہ پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ نے اصفہان پر حملہ کے ویڈیو شیئر کردیپیٹ ہیگستھ نے کہا کہ آبنائے ہرمز عبور کرنے والے جہازوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، دنیا کو آبنائے ہرمز کے لیے کام کرنا چاہیے، یہ صرف ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس نے کہا کہ ایران میں 11 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، ہم نے 150 سے زائد ایرانی بحری جہاز تباہ کردیے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے موبائل میزائل لانچر ابھی تک متحرک ہیں جنہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔