لائسنسنگ افسر سے مانگی 4 لاکھ کی رشوت، ایم سی ڈی کا ڈپٹی کمشنر اور آڈٹ افسر سی بی آئی کی حراست میں

Wait 5 sec.

 مشرقی دہلی کے شاہدرہ شمالی زون میں دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) ایک ایک لائسنسنگ افسر سے 4 لاکھ روپئے کی رشوت مانگنے کے الزام میں مرکزی جانچ ایجنسی (سی بی آئی) نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اس سنسنی خیز معاملے میں  ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) ابھیشیک مشرا اور آڈٹ آفیسر (اے او) دیویانشو گوتم کو دیر رات حراست میں لیا گیا۔ یہ معاملہ انوائرمینٹل مینجمنٹ سروسز ونگ سے متعلق ہے۔ایم سی ڈی کی دہلی میں فیض الٰہی مسجد کے قریب بلڈوزر کارروائی!معلومات کے مطابق لائسنسنگ انسپکٹر مکیش کے خلاف انکوائری چل رہی تھی۔ الزام ہے کہ اسی تفتیش کے دوران ڈپٹی کمشنر اور اے او نے معاملے کو متاثر کرنے کے لیے 4 لاکھ روپے کی رشوت مانگی۔ اس پر مکیش نے سی بی آئی کے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) میں شکایت درج کرادی۔دہلی میں نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پر ہائی کورٹ سخت ناراض، ایم سی ڈی اور ڈی جی بی کو فوری حل نکالنے کا حکمشکایت کی بنیاد پر سی بی آئی نے تحقیقات شروع کی اور رات گئے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمین کو حراست میں لے لیا۔ فی الحال سی بی آئی معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور رشوت سے متعلق دیگر پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے۔ غورطلب ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے اندر بدعنوانی کے حوالے سے مسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ حال ہی میں سی بی آئی نے شاہدرہ ساؤتھ زون میں ایک اسسٹنٹ انجینئر(اے ای) کو ایک ٹھیکیدار سے رشوت مانگنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ اس طرح کے معاملات کا مسلسل سامنے آنا کارپوریشن کے کام کاج پر سوال اٹھاتا ہے۔