کویت سٹی (01 اپریل 2026): کویت کے فوڈ سیکٹر میں حکام نے سخت قدم اٹھایا ہے، حکومت نے بغیر طبی کلیئرنس یعنی بغیر ہیلتھ سرٹیفکیٹ ملازمین رکھنے پر پابندی مزید سخت کر دی ہے۔پبلک اتھارٹی فار فوڈ اینڈ نیوٹریشن نے ایک ہدایت جاری کرتے ہوئے خوراک سے متعلق اداروں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ لازمی طبی مراحل مکمل کیے بغیر کارکنان کو ملازمت دینا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اتھارٹی نے زور دیا کہ کارکنان کو کسی بھی فوڈ سے متعلق جگہ پر کام شروع کرنے سے پہلے طبی معائنہ کروانا، حتمی ٹیسٹ نتائج حاصل کرنا اور سرکاری ہیلتھ سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے۔اتھارٹی نے خبردار کیا کہ ان تقاضوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں، اور کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام طبی اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔