دبئی: فلائی دبئی نے ایرانی شہریوں سے متعلق جاری اپڈیٹ میں کہا ہے کہ فوری طور پر ایرانی شہریوں کو دبئی میں داخلے یا ٹرانزٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ پابندی تمام ایرانی پاسپورٹ ہولڈرز، یو اے ای رہائشی ویزا رکھنے والوں اور وزٹ یا ٹورسٹ ویزا ہولڈرز پر لاگو ہوگی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغhttps://www.iranintl.com/en/202603314254 کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایرانی شہری جو اس وقت یو اے ای سے باہر موجود ہیں، چاہے وہ یو اے ای کے رہائشی ہی کیوں نہ ہوں، انہیں بھی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کا اطلاق ایپ سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔تاہم یو اے ای کے شہریوں کے قریبی رشتہ داروں (والدین، شریک حیات، بچے اور بہن بھائی) کے لیے استثنا موجود ہے بشرطیکہ وہ سفر سے پہلے متعلقہ حکام سے منظوری حاصل کریں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںرپورٹس کے مطابق فلائی دبئی نے اپنے تمام شراکت داروں سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عمل کریں اور ایسے مسافروں کی بکنگ یا قبولیت سے گریز کریں جو اس کے دائرہ کار میں آتے ہوں، سوائے ان کے جو استثنا کی شرائط پر پورا اترتے ہوں۔