برطانیہ کسی صورت ایران جنگ میں شامل نہیں ہوگا، برطانوی وزیراعظم کا دوٹوک اعلان

Wait 5 sec.

لندن(یکم مارچ 2026): برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ کسی بھی صورت ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے ایک بیان میں دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران سے جنگ ہماری نہیں ہے اور اس تنازع سے ہمارے ملک کا کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے ہم اس جنگ میں کسی صورت شامل نہیں ہوں گے۔وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری اپنے ملک کو خودمختار، محفوظ اور شفاف بنانا ہے اور وہ برطانیہ کو کسی دوسری جنگ میں گھسیٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آنے والی نسلوں کو ایک پرامن اور محفوظ ملک دے کر جانا چاہتے ہیں۔امریکی صدر کے حالیہ بیان جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ آئندہ امریکا مدد کیلئے نہیں آئے گا اس سوال کے جواب میں کیئراسٹارمر نے انکشاف کیا کہ ان پر جنگ میں حصہ لینے کے لیے کافی دباؤ ڈالا گیا ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ کوئی کتنا ہی شور مچائے یا دباؤ ڈالے، وہ تمام فیصلے صرف اور صرف برطانوی عوام کے بہترین مفاد میں کریں گے۔