تہران (1 اپریل 2026): ایران نے جنگ بندی کی درخواست سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے یکسر مسترد کر دیے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ جنگ بندی کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ایرانی نیوز ایجنسی IRIB کے مطابق عباس عراقچی نے ایران کی طرف سے تجویز کردہ پانچ نکاتی منصوبے کو میڈیا کی قیاس آرائیاں قرار دیا۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ جارح کو سزا نہیں دی جاتی اور ایران کو مکمل معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا۔