تل ابیب(یکم اپریل 2026): اسرائیل نے ایران کی قدس فورس کے ایک اہم افسر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نشانہ بنائے گئے افسر مہدی وفائی تھے، جو قدس فورس کے لبنان کور میں انجینئرنگ کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے اس کارروائی کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، تاہم دوسری جانب ایران کی جانب سے ابھی تک اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردِعمل یا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری جانب ایران پر مسلط کردہ امریکی اور اسرائیلی جنگ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، شدید حملوں کے نتیجے میں 10 نرسز شہید ہوگئیں۔ڈی جی نرسنگ سسٹم آرگنائزیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں کم از کم 10 نرسز شہید ہوئی ہیں۔ نرسز کو ڈیوٹی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں میں طبی عملے کے کئی ارکان زخمی بھی ہوئے ہیں۔تہران، سبز ہلالی پرچم اُٹھائے ایرانی خواتین کے پاکستان شکریہ کے نعرے، ویڈیو