مشرق وسطیٰ کشیدگی، ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف پالیسیوں اور ممکنہ جنگی اقدامات پر عوامی حمایت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، مجموعی مقبولیت کم ہو کر 33 فیصد رہ گئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیورسٹی آف میساچوسٹس امہرسٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حالیہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ صرف 33 فیصد امریکی شہریوں نے ٹرمپ کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ 62 فیصد افراد نے ان کی پالیسیوں کو رد کردیا۔سروے میں خاص طور پر ایران کے حوالے سے امریکی صدر کی حکمت عملی پر سوالات اٹھائے گئے۔رپورٹ کے مطابق صرف خارجہ پالیسی ہی نہیں بلکہ اندرونی مسائل پر بھی عوام کی بڑی تعداد ٹرمپ سے خائف نظر آئی۔روزگار، امیگریشن اور ٹیرف پالیسیوں پر بھی شدید تنقید سامنے آئی جبکہ مہنگائی کے معاملے پر 71 فیصد افراد نے حکومتی کارکردگی کو ناقص قرار دیا۔ٹرمپ کیخلاف تحقیقات کرنے والے ایف بی آئی ایجنٹس نے اپنی برطرفیوں کو چیلنج کردیاسروے میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے والے 17 فیصد افراد اب اپنے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، جو ان کی گرتی ہوئی مقبولیت کا ایک اہم اشارہ ہے۔