ایران کا میزائل حملوں میں شدت لانے اور طویل جنگ کی تیاری کا اعلان

Wait 5 sec.

تہران(2 اپریل 2026): ایران نے دشمن کے خلاف جاری میزائل حملوں میں بتدریج اور مرحلہ وار اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ موجودہ میزائل آپریشن کو مختلف اسٹریٹجک مراحل میں تقسیم کر دیا گیا ہے جس کے تحت حملوں کی شدت میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ کیا جائے گا۔ایرانی سیکیورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس مہم کے دوران دشمن کے ریڈارز اور فضائی دفاعی نظام کو مسلسل نشانہ بنایا جائے گا اور ان کے دفاعی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جائے گا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملے اب بغیر کسی وقفے کے جاری رکھے جائیں گے جبکہ خطے میں موجود ’مزاحمتی محور‘ کی دیگر قوتیں بھی اپنی کارروائیوں کا دائرہ کار بڑھائیں گی۔ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایسے جدید ہتھیار موجود ہیں جو دشمن کو حیران کر سکتے ہیں۔ حالیہ 12 روزہ جنگ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا عندیہ دیتے ہوئے ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی تنصیبات پر کوئی حملہ کیا گیا تو اس کا جواب انتہائی شدید، غیر متوقع اور پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔ایران کے سیکیورٹی ذرائع نے مزید واضح کیا کہ ایران نے کسی بھی ممکنہ طویل جنگ کے لیے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں اور دفاعی و جارحانہ حکمت عملی کو اسی تناظر میں ترتیب دیا گیا ہے۔ٹرمپ کا اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملے کرنے کا اعلان