اسمبلی انتخابات: راہل گاندھی آج آسام میں اور پرینکا گاندھی کیرلم میں چلائیں گی انتخابی تشہیر، پارٹی کارکنان پُرجوش

Wait 5 sec.

جن 5 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطہ میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں چل رہی ہیں، ان میں کیرلم اور آسام بھی شامل ہیں۔ ان دونوں ریاستوں میں آئندہ 9 اپریل کو ایک ہی مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس کے سرکردہ لیڈران کیرلم اور آسام دونوں ریاستوں میں انتہائی سرگرمی کے ساتھ انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس کے 2 اہم لیڈران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بالترتیب آسام اور کیرلم میں پارٹی امیدواروں کے حق میں انتخابی تشہیر کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ دونوں ہی ریاستوں میں پارٹی کارکنان سرکردہ لیڈران کی آمد سے پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔Today, LoP Shri @RahulGandhi will attend public meetings in Karbi Anglong at 11:30 AM and in Jorhat at 1:45 PM.AssamStay tuned to our social media handles for live updates. https://t.co/NGgQ2sGraH https://t.co/17P1scygNJ https://t.co/XcVTOQYakr pic.twitter.com/ccpMrFODqb— Congress (@INCIndia) April 2, 2026کانگریس کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق راہل گاندھی 2 اپریل کو کاربی آنگلونگ واقع سریہجن اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ اور جورہاٹ واقع کسوجن ٹی ای کمیونٹی فٹبال فیلڈ میں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ سریہجن اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ میں راہل گاندھی کا خطاب 11.30 بجے ہوگا، جبکہ جورہاٹ میں وہ دوپہر 1.45 بجے لوگوں کی بھیڑ سے مخاطب ہوں گے۔ اس دوران وہ کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل تو کریں گے ہی، ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت اور مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنائیں گے۔Congress General Secretary Smt. @priyankagandhi ji will attend public meetings in Keralam today.Stay tuned to our social media handles for live updates. https://t.co/NGgQ2sGraH https://t.co/17P1scygNJ https://t.co/XcVTOQYakr pic.twitter.com/dhOfEYo0Ch— Congress (@INCIndia) April 2, 2026دوسری طرف کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کیرلم میں 3 مقامات پر عوام سے مخاطب ہوں گی۔ پوتھن تھوپو میں تقریباً 12 بجے، کولم واقع کینٹونمنٹ میدان میں 1.30 بجے اور کوڈیار واقع سیلویشن آرمی گراؤنڈ میں 3.30 بجے تقاریب کا انعقاد ہوگا۔ وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی اس سے قبل آسام میں انتخابی تشہیر کرتی ہوئی دکھائی دی تھیں۔ گزشتہ روز انھوں نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما پر ریاست کی شناخت اور ثقافت کو نقصان پہنچانے کا سنگین الزام عائد کیا تھا۔ اب وہ کیرلم کی پینارائی وجین حکومت کو نشانے پر لیتی ہوئی دکھائی دیں گی۔