نائب وزیر اعظم یواےای اور ولی عہد دبئی شیخ حمدان نے ڈیجیٹل دبئی کا دورہ کیا اور تمام سرکاری خدمات ایک پلیٹ فارم پر لانے کا حکم دے دیا۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق ولی عہد دبئی نے ایک سال میں تمام خدمات کے انضمام کی ہدایت بھی کی۔شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ دبئی کو اے آئی گورننس میں عالمی ٹاپ 10 میں شامل کریں گے کیونکہ جدید ٹیکنالوجی سے معیارِزندگی بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔شیخ حمدان نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اسٹریٹجک منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ڈیجیٹل دبئی تبدیلی کے عمل میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔اےآئی حکومتی ماڈل معیشت میں 10ارب درہم سے زائد کا اضافہ ہو گا۔اس سے قبل دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کی زیر صدارت ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کاروباری شعبے کے لیے ایک درہم کے معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق معاشی ریلیف پیکیج یکم اپریل 2026 سے تین سے چھ ماہ کے لیے نافذ کیا جائے گا جس کا مقصد کاروباری اداروں اور شہریوں پر مالی دباؤ کم کرنا ہے۔ٹیکس قوانین پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت لازمی قرار دیا گیا ہے، کسٹمز ڈیٹا ادائیگی مدت 30 سے بڑھا کا 90 دن کردی گئی ہے جس میں مزید توسیع بھی ممکن ہے۔دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ رہائشی اجازت نامے کے اجرا اور تجدید کا عمل آسان بنانے کا فیصلہ بھی شامل ہے جس سے ہنرمند افراد کے لیے دبئی میں رہائش اور ملازمت مزید آسان ہوجائے گی۔علاوہ ازیں دبئی کسٹمز کے تحت ’ورچوئل ویئر ہاؤسز‘ منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، آرٹ ورک سمیت اشیا کی عارضی درآمد میں خصوصی سہولت ہوگی۔