(2 اپریل 2026): شادی کی خوشی میں نشے کے پیسے نہ دینے پر ملزمان نے دولہا، دلہن اور والدہ کو تشدد کر کے زخمی کر دیا۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب اُس وقت پُرتشدد رنگ اختیار کر گئی جب گاؤں کے کچھ افراد نے دولہے کے اہل خانہ سے شراب کیلیے پیسوں کا مطالبہ کیا۔ ملزمان نے دولہا، اس کے خاندان، دلہن کی والدہ اور یہاں تک کہ دلہن پر بھی حملہ کیا۔واقعہ 30 مارچ کو پیش آیا جب مہیش جاٹو نامی نوجوان شادی کے بعد اپنی نئی نویلی دلہن کو گھر لے کر آیا۔ جب دولہا اور دلہن کے گھر والے اور دیگر رشتہ دار کھانے کیلیے بیٹھے تو کچھ افراد وہاں پہنچ گئے۔یہ بھی پڑھیں: دلہن کو ہوائی فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیاانہوں نے دولہا اور اس کے گھر والوں سے شراب خریدنے کیلیے نقد رقم کا مطالبہ کیا جبکہ انکار کرنے پر انہوں نے گھر میں موجود دلہن اور خاندان کے دیگر افراد پر حملہ کیا۔حملے میں دلہن کی ماں بھی زخمی ہوئی۔ ہجوم نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور دولہا کے گھر سے کئی اشیاء بھی لوٹ لیں، دلہن کی والدہ کے علاوہ دولہا کے خاندان کے کچھ دوسرے افراد بھی زخمی ہوئے۔دلہن کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ جیسے ہی وہ لوگ کھانا کھانے بیٹھے، ہجوم نے ان پر حملہ کیا، ملزمان نے پہلے گالی گلوچ شروع کی اور پھر تشدد پر اتر آئے۔پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔