تل ابیب (17 نومبر 2025): اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف اپنا زہر اگل دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کابینہ سے خطاب میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی بھی علاقے میں فلسطینی ریاست کا قیام نہیں چاہتے۔انھوں نے کہا فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں ذرہ برابر بھی فرق نہیں آیا، ہم فلسطینی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں اور یہ مؤقف کبھی نہیں بدلے گا۔محمد بن سلمان کا غیر سرکاری دورہ، وائٹ ہاؤس میں غیر معمولی تیاریاںاسرائیلی وزیر اعظم نے کہا فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو میں دہائیوں سے رد کرتا آ رہا ہوں، میں نے بیرونی و اندرونی دباؤ کے باوجود فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو رد کیا ہے۔صہیونی وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ کو غیر مسلح کیا جائے گا، چاہے آسانی سے ہو یا مشکل طریقے سے، لیکن حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا، کسی کی تصدیق، ٹویٹس یا لیکچر کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج غزہ جنگ بندی کے منصوبے سے متعلق امریکی قرارداد پر ووٹنگ کے لیے اجلاس منعقد کرے گی، جس میں بین الاقوامی استحکام فورس اور ’بورڈ آف پیس‘ کے نام سے ایک عبوری گورننگ باڈی کی تشکیل شامل ہے۔