ملک بھر میں اب موسم کا مزاج کا تقریباً پوری طرح بدل چکا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق شمالی ہندوستان سے لے کر جنوبی ریاستوں میں سردی شروع ہو گئی ہے۔ اگرچہ دوپہر میں اب بھی دھوپ نکل رہی ہے، صبح ٹھنڈی ہو رہی ہے اور رات سرد ہو نے لگی ہیں۔ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے میدانی علاقوں میں سردی نے ایسا کہرام برپا کیا ہے کہ نظام زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔دہلی میں شدید سردی شروع، درجہ حرارت 6 ڈگری تک پہنچ گیا، ان ریاستوں میں بھی سردی میں اضافہبڑھتی ہوئی ٹھنڈ اور تیز ہواؤں کی وجہ سے دونوں تیلگو ریاستوں میں درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے جس سے عام زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ان ریاستوں میں لوگ اب دن میں بھی گرم کپڑے پہننے پر مجبور ہیں جبکہ رات کا منظراور بھی خوفناک ہو گیا ہے۔ نومبر کے وسط میں ہی شدید سردی کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔اتر پردیش میں سردی کے ساتھ زہریلی ہوتی جا رہی ہوا، کئی اضلاع میں حالات خراب، اے کیو آئی 300 سے متجاوزاس صورتحال میں تلنگانہ میں حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت سنگل ہندسے تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے 10 اضلاع میں اگلے تین دنوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ آصف آباد، سنگاریڈی، عادل آباد، وقارآباد، میدک، نرمل، بھوپال پلی، ملوگو، منچیرال اور ورنگل اضلاع میں درجہ حرارت 6 سے 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔دہلی میں سردی کے ساتھ آلودگی کی دوہری مار، شمالی ہندوستان میں سردی کی دستکاس شدید سردی کا سب سے زیادہ اثر بچے، غریب، بے سہارا اور کھلے میں کام کرنے والے مزدوروں پر پڑرہا ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں سردی، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چھوٹے بچے اور بوڑھے خاص طور پر خطرے میں ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور خود کو گرم رکھنے کے لیے ہر ممکن انتظامات کریں۔