افریقی ملک کانگو میں تابنے کی کان پر بنا پل ٹوٹنے سے 32 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانگو کے صوبے لوالابا میں پیش آنے والے اس حادثے میں 32 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کانگو کی مائننگ ایجنسی کے مطابق حادثہ ہفتے کو جنوب مشرقی کانگو کی نیم صنعتی تانبے کی کان میں پل ٹوٹ کر گرنے کے سبب پیش آیا ہے۔اس سے قبل ایک اور حادثے میں ویتنام کے شمالی صوبے فوتھو میں دریا پر بنا ایک پل سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹ گیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں دریا میں بہہ گئی تھیں۔375 میٹر طویل فونگ چاؤ پل کے گرنے سے کم از کم 10 گاڑیاں، جن میں موٹر سائیکلیں اور کاریں شامل تھیں، دریا میں بہہ گئیں۔حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ویتنام میں پیش آئے افسوسناک حادثے کے بعد 13 افراد لاپتہ ہیں۔تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 26 ہلاک، متعدد لاپتہواضح رہے کہ طوفان سے ویت نام میں 64 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ شمالی صوبوں میں شدید سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔