یوکرین پر روسی میزائل، ڈرون حملوں میں 26 افراد ہلاک

Wait 5 sec.

کیف (20 نومبر 2025): روس کے یوکرین پر مزید میزائل اور ڈرون حملوں میں 26 افراد ہلاک، اور 100 زخمی ہو گئے۔روئٹرز کے مطابق یوکرین کے وزیر داخلہ نے بدھ کو کہا کہ مغربی یوکرین کے شہر ترنوپل میں اپارٹمنٹ کی عمارتوں کو نشانہ بنانے والے روسی ڈرون اور میزائل حملے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔روس نے یوکرین پر 476 ڈرون اور 48 میزائل داغے، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا اور شدید گرمی میں کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، حملے میں ترنوپل میں رہائشی عمارت کی بالائی منزلیں تباہ ہو گئیں۔Across many of our regions, work is underway to address the aftermath of Russia’s attack. It is confirmed that Russia launched more than 470 attack drones and 48 missiles of various types against Ukraine overnight – one ballistic and the rest cruise missiles.In Ternopil,… pic.twitter.com/EwQmc6Nv1S— Volodymyr Zelenskyy / Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) November 19, 2025 فروری 2022 میں ماسکو کی جانب سے مکمل حملے کے آغاز کے بعد سے یہ یوکرین پر سب سے مہلک تھا، یوکرین کی فضائیہ نے کہا کہ روسی X-101 کروز میزائل نے رہائشی فلیٹوں کو نشانہ بنایا تھا۔فضائیہ کے مطابق اس نے روس کے 476 ڈرونز میں سے 442 اور 48 میزائلوں میں سے 41 کو مار گرایا ہے، جن میں F-16 اور میراج 2000 لڑاکا طیاروں کے ذریعے تباہ کیے گئے 10 میزائل اس کے مغربی اتحادیوں کی طرف سے کیف کو فراہم کیے گئے تھے۔