ٹیکساس میں 2 بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد کردی گئی

Wait 5 sec.

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے متنازع اقدام اُٹھاتے ہوئے دو بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے مسلم برادر ہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامی ریلیشنز پر پابندی عائد کرکے دونوں تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیدیا۔امریکی حکام کی جانب سے دونوں مسلم تنظیموں سے وابستہ افراد پر ٹیکساس میں زمین خریدنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ اعلان اس حقیقت کے باوجود کیا گیا کہ دونوں تنظیمیں امریکی حکومت کی دہشت گرد فہرست میں شامل نہیں ہیں۔رپورٹس کے مطابق کونسل آن امریکن اسلامی ریلیشنز نے اقدام کو بے بنیاد، غیرقانونی اور کھلی اسلام دشمنی قرار دیا ہے۔گورنر ٹیکساس نے مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیاتنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ گورنر ایبٹ سازشی کہانیوں کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اگر یہ اعلان عملی پالیسی بنا تو وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔