فرانس یوکرین کو 100 رافیل طیارے فراہم کرے گا، معاہدہ ہو گیا

Wait 5 sec.

پیرس (18 نومبر 2025): یوکرین فرانس سے 100 رافیل طیارے خریدے گا، یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یوکرین نے پیر کے روز ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ 10 سال کے دوران فرانس سے 100 رافیل جنگی طیارے، ڈرونز، ریڈارز، ایئرڈیفنس سسٹمز، اسمارٹ گائیڈڈ بم اور دیگر عسکری ساز و سامان خریدے گا۔یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اس دستاویز پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایلیزے صدارتی محل میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دستخط کیے۔ صدر زیلنسکی نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے یوکرین کی طویل المدت سیکیورٹی مزید مضبوط ہوگی۔فرانسیسی صدر میکرون نے معاہدے کو دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات میں ایک نئے مرحلے کا آغاز قرار دیا۔سعودی عرب کو ایف 35 طیارے بیچیں گے، ٹرمپ کا اعلانزیلنسکی نے کہا ’’یوکرین کو 100 رافیل لڑاکا طیارے مل سکیں گے، اور انتہائی طاقت ور فرانسیسی ریڈار۔ اس کے علاوہ آٹھ SAMP/T فضائی دفاعی نظام، جن میں سے ہر ایک میں 6 لانچنگ سسٹم شامل ہوں گے۔ یہ ایک اسٹریٹجک معاہدہ ہے جو اگلے سال سے شروع ہو کر دس سال تک جاری رہے گا۔‘‘واضح رہے کہ زیلنسکی فروری 2022 میں روس کے بڑے حملے کے بعد، پیرس کے اپنے نویں دورے پر ہیں۔ وہ اپنے ملک کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، کیوں کہ یوکرین ایک اور موسمِ سرما میں داخل ہو رہا ہے، اور روس اس کی توانائی کی تنصیبات اور دوسرے اہم مقامات پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔خیال رہے کہ رافیل فرانس کا سب سے جدید لڑاکا طیارہ ہے، جو ایک ہائی ٹیک، ڈیلٹا ونگ والا، کثیر المقاصد جنگی طیارہ ہے، اس کی فی طیارہ قیمت تقریباً 100 ملین ڈالر سے زائد ہے۔