واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ویزا سسٹم کا اعلان کردیا ، ٹکٹ ہولڈرز جلد اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے نیا ویزہ سسٹم کا اعلان کردیا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیفا میچ کا ٹکٹ رکھنے والوں کیلئے نیا سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے، جس میں انہیں ویزہ اپائنٹمنٹ جلد مل سکے گا۔سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ فیفا کا ٹکٹ ہونے کا مطلب ویزہ ملنا ہرگز نہیں ہے۔ لیکن ٹکٹ رکھنے والوں کا پراسسز تیز ہوگا، اگر کسی نے ٹکٹ نہیں خریدا تو وہ جلدی کرے۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ورلڈ کپ میں تیس بلین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔دوسری جانب فیفا صدر نے امریکا میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے فیفا پاس کا اعلان کردیا۔اوول آفس میں صدر ٹرمپ کیساتھ گفتگو میں فیفا صدر نے کہا ورلڈ کپ کھیلوں کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔