(18 نومبر 2025): وسطی افریقی ملک کانگو میں ایک وزیر کو لے جانے والے طیارے کو خوف ناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کے وزیرِ معدنیات اور اُن کے وفد کو لے جانے والا چارٹرڈ ایمبر ایئر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے عقبی حصے سے سیاہ دھواں اٹھ رہا ہے۔ویڈیو میں سرکاری افسران اور دیگر مسافر شدید خوف کےعالم میں محفوظ مقام کی جانب بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔ طیارہ دارالحکومت کنشاسا سے لوالابا صوبے جا رہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ اچانک بے قابو ہو کر پھسلنے لگا۔دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیاابھی طیارہ رکا ہی تھا کہ اس کے پچھلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں کیبن میں پھیلنے لگا، مسافروں نے جان بچانے کے لیے دروازوں سے چھلانگ لگانا شروع کر دی۔ طیارے میں 20 سرکاری افسران سوار تھے جنھیں آگ بھڑکنے سے پہلے بہ حفاظت نکال لیا گیا۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2025/11/congo.mp4https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2025/11/congo-plane.mp4